ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو:قتل کے 2مجرموں کوعمر قید کی سزا

منگلورو:قتل کے 2مجرموں کوعمر قید کی سزا

Thu, 01 Jun 2017 13:48:05    S.O. News Service

منگلورویکم جون (ایس او نیوز) دو سال قبل انجام دئے گئے قتل کے سلسلے میں منگلورو کے 4thایڈیشنل و سیشنس کورٹ نے 2مجرموں کو عمر قید اور فی کس 1,12,000 روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔اورباقی 3ملزموں کو بری کرنے کاحکم دیا ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق قتل کا یہ واقعہ دو سال قبل دیرے بیل میں مہا کالی مندر کے قریب دوپہر کے وقت30؍مارچ 2015 کو پیش آیا تھا جس میں رتیش شیٹی گارعرف ریتو(29سال) نامی شخص کو درانتی سے کاٹ کر ہلاک کردیا گیاتھا۔ کاوور پولیس اسٹیشن میں کیس درج کرنے کے بعد اس وقت کے سب انسپکٹر امیش کمارنے قتل کے الزام میں پربھا کر انچن عرف پربھا(38سال)،نشانت (33 سال)، ونودراج شیٹی عرف بوٹی، شیلیش شیٹی عرف شیلو اور بھرتیش کو گرفتار کیا تھا۔ انچارچ انسپکٹر لوکیش اے سی نے عدالت میں چارج شیٹ داخل کی تھی۔جس کے مطابق قرض کے واپسی کے مسئلے پر رتیش شیٹی گارکوان ملزموں نے قتل کیاتھا، او راس وقت اسے بچانے کے لئے آگے آنے والوں پربھی جان لیوا حملہ کیا گیا تھا۔

عدالت نے پانچ ملزموں میں سے پربھاکر انچن اور نشانت کاوور کوآئی پی سی کی دفعہ302 کے تحت قتل کا ملزم پایااورسیشنس جج این وی بھوانی نے انہیں عمر قید کی سزا سناتے ہوئے جرمانہ بھی لاگو کیا ہے ۔ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مزید6 ماہ کی سزا مجرموں کو بھگتنی ہوگی۔بقیہ تین ملزموں کو قتل کے الزام سے بری کردیا گیا ہے ۔استغاثہ کی طرف سے پبلک پراسیکیوٹر ہریش چندر ادیاور نے پیروی کی۔


Share: